نئی دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک 20 سالہ نوجوان کا کٹا ہوا انگوٹھا اس کی پاؤں کی انگلی سے دوبارہ بنا کر طبی تاریخ میں انوکھا کارنامہ انجام دیا۔
نوجوان ایک حادثے میں ٹانگ اور انگوٹھے سے محروم ہوگیا تھا، مگر ڈاکٹروں نے اس کی زخمی ٹانگ کی دوسری انگلی استعمال کرتے ہوئے کامیابی سے انگوٹھا دوبارہ تشکیل دیا۔
ماہرین کے مطابق یہ سرجری انسانی جسم کی بحالی میں ایک غیرمعمولی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
