پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کا دوسرا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پروٹیز کو سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل ہے، جبکہ قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر واپسی کے لیے پرعزم ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا امکان ہے۔
دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل بھرپور مشقیں کیں، جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی20 میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔
