سابق قومی کرکٹر شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کی سالگرہ کے موقع پر ایک دلکش ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں شعیب ملک بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے اور اس کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا، ’’اپنے پسندیدہ دن کو سب سے عزیز کے ساتھ مناتے ہوئے — سالگرہ مبارک اذہان، تمہاری زندگی خوشیوں سے بھرپور ہو۔‘‘
ویڈیو میں باپ بیٹے کو گالف کھیلتے اور خوشی کے لمحات بانٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔
