ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے کو غیرذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ایک شرپسند ملک کا دوبارہ تجربات کرنا عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 33 سال بعد جوہری ہتھیاروں کے تجربات بحال کرنے کا حکم دیا ہے، جو چین اور روس کے بڑھتے ہوئے جوہری پروگراموں کے ردِعمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔
