کراچی میں رات گئے مختلف حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کلفٹن بلاک 2 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ٹینکر تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کیماڑی میں گاڑی کی ٹکر سے ایک بزرگ شہری جاں بحق ہو گیا، پولیس نے فرار گاڑی کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔
اسی دوران ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

