ذات صلة

جمع

جازان کے ساحل: سردیوں میں آرام اور تفریح کے لیے مثالی مقام

جازان ریجن کے ساحل سردیوں میں خاص طور پر...

العلا کے اولڈ ٹاؤن میں ’ساتھ چلو‘ ثقافتی پروجیکٹ کا آغاز

سعودی خاتون البندری بنت ابراہیم نے العلا کے اولڈ...

2025 میں مداحوں سے بچھڑنے والی پاکستانی شخصیات

سال 2025 پاکستانی شوبز، میڈیا اور ڈیجیٹل دنیا کے...

ہالی ووڈ: میل گبسن اور روزالینڈ راس علیحدہ ہو گئے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان...

محمد نواز: پاکستان میں اسپنرز ٹیسٹ میچز میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے...

پی سی بی نے 2025–26 کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025–26 سیزن کے لیے مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق اس سال 157 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، جن کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہوگی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں کنٹریکٹس کی تعداد 131 سے بڑھا دی گئی ہے۔

نئے معاہدوں میں چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں: کیٹیگری ون میں 30، ٹو میں 55، تھری میں 51 اور فور میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔ بورڈ کے مطابق یہ کنٹریکٹس کھلاڑیوں کی گزشتہ سال کی کارکردگی کی بنیاد پر دیے گئے ہیں۔