ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر شدید دھند کے باعث فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹس پر حدِ نگاہ کم ہونے کے باوجود پروازیں جزوی طور پر جاری ہیں۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق آپریشنل وجوہات اور موسم کی خرابی کے باعث دبئی، جدہ اور لندن سے آنے والی چار پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ 30 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی متعدد پروازوں میں ایک سے تین گھنٹے کی تاخیر ہوئی، جبکہ بعض بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 8 سے 19 گھنٹے تک ریکارڈ کیا گیا۔
