عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں فضائی آلودگی کی سطح 571 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک پہنچ گئی۔
دہلی 453 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کا سب سے آلودہ علاقہ علامہ اقبال ٹاؤن ہے، جہاں آلودگی 1059 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق جوہر ٹاؤن، ساندہ روڈ اور ماڈل ٹاؤن میں بھی خطرناک حد تک آلودگی موجود ہے، جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں فضائی معیار انتہائی خراب ریکارڈ ہوا ہے۔
