سعودی عرب کے شہر طائف میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی شہد کی مکھیوں کے فارمز کو تهامہ کے نسبتاً گرم علاقوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس عمل کا مقصد مکھیوں کو سرد موسم سے محفوظ رکھنا اور انہیں شہد کی پیداوار کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔
فارمز کو السروات پہاڑی علاقوں سے چراگاہوں سے بھرپور وادیوں میں لے جایا جا رہا ہے جہاں مکھیاں پھولوں سے عرق کشید کرتی ہیں۔
فارم مالکان اس منتقلی کو “ونٹر ٹور” کہتے ہیں، جو ہر سال موسمِ بہار کی تیاری کے لیے کیا جاتا ہے۔ منتقلی سے قبل خلیات کی حفاظت اور درجہ حرارت کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ مکھیاں مکمل طور پر محفوظ رہیں۔
طائف سے شہد کی مکھیوں کے چھتے گرم علاقوں تهامہ منتقل کرنے کا آغاز

