ذات صلة

جمع

جازان کے ساحل: سردیوں میں آرام اور تفریح کے لیے مثالی مقام

جازان ریجن کے ساحل سردیوں میں خاص طور پر...

العلا کے اولڈ ٹاؤن میں ’ساتھ چلو‘ ثقافتی پروجیکٹ کا آغاز

سعودی خاتون البندری بنت ابراہیم نے العلا کے اولڈ...

2025 میں مداحوں سے بچھڑنے والی پاکستانی شخصیات

سال 2025 پاکستانی شوبز، میڈیا اور ڈیجیٹل دنیا کے...

ہالی ووڈ: میل گبسن اور روزالینڈ راس علیحدہ ہو گئے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان...

محمد نواز: پاکستان میں اسپنرز ٹیسٹ میچز میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے...

’اثرا ونٹر‘ میں آرٹ، موسیقی اور تفریح کا حسین امتزاج

الخبر میں واقع کنگ عبدالعزیز سینٹر برائے عالمی ثقافت (اثرا) نے موسمِ سرما کو یادگار بنانے کے لیے ’اثرا ونٹر‘ پروگرام کا اعلان کیا ہے جو 29 اکتوبر سے اگلے سال اپریل تک جاری رہے گا۔ اس دوران اہلِ خانہ اور سیاحوں کو موسیقی، آرٹ، ڈرون شوز اور لائیو پرفارمنسز سے بھرپور تفریحی ماحول فراہم کیا جائے گا۔

سیزن میں ایک ہزار ڈرون شو، انٹرایکٹیو ورکشاپس، سردیوں کا بازار، لذیذ کھانوں کے اسٹالز اور سعودی فنکاروں کی پرفارمنس شامل ہوگی۔ 30 اکتوبر کو سعودی فنکاروں کی نمائش “گھر” کے عنوان سے منعقد ہوگی، جبکہ مشہور پروگرام ’تنوین‘ بھی 17 نومبر سے شروع ہوگا۔

اثرا بلڈنگ میں داخلہ مفت ہوگا، تاہم بعض خصوصی تقریبات کے لیے ٹکٹ درکار ہوں گے۔ مزید تفصیلات اور شیڈول کے لیے مرکز کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر معلومات فراہم کی جائیں گی۔