اقوام متحدہ میں سعودی مندوب عبدالعزیز الواصل نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے، اسرائیلی آبادکاری روکنے اور القدس کے مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ مملکت فلسطینی عوام کے منصفانہ اور دیرپا حل کی حامی ہے اور دو ریاستی فارمولے پر عمل ہی مشرقِ وسطیٰ میں امن کی ضمانت ہے۔
عبدالعزیز الواصل نے بتایا کہ سعودی عرب فلسطینی اتھارٹی کے معاشی استحکام کے لیے دوست ممالک کے ساتھ ایک خصوصی فنڈ قائم کر رہا ہے۔
انہوں نے قطر، مصر اور ترکیہ کی ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قراردادوں پر عملی قدم اٹھانا ہوگا۔
سعودی عرب کا سلامتی کونسل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور مقدس مقامات کے تحفظ کا مطالبہ
