سابق میچ ریفری کرس براڈ نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی بھارتی ٹیم کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر نرم رویہ اختیار کرتی تھی۔
ان کے مطابق ایک میچ میں بھارت سلو اوور ریٹ پر جرمانے کے قابل تھا، مگر انہیں فون پر ہدایت ملی کہ “ہاتھ ہلکا رکھو کیونکہ یہ بھارتی ٹیم ہے۔”
کرس براڈ نے کہا کہ آئی سی سی میں اب سیاست اور مالی اثر و رسوخ بڑھ چکا ہے، بھارت کے پاس پیسہ ہونے کی وجہ سے اس کا ادارے پر کنٹرول واضح ہے۔
سابق میچ ریفری کرس براڈ کا انکشاف: آئی سی سی بھارت کے خلاف نرمی برتتی تھی
