بھارتی جوجسٹو ایتھلیٹ روہنی کلام اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ ابتدائی طور پر خودکشی کا لگتا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روہنی کی بہن نے بتایا کہ وہ ایک اسکول میں مارشل آرٹس کوچ تھیں اور حالیہ دنوں میں کام کے دباؤ اور مبینہ ہراسانی کا سامنا کر رہی تھیں۔
35 سالہ روہنی کلام نے ایشین گیمز میں بھارت کی نمائندگی بھی کی تھی۔
بھارتی ایتھلیٹ روہنی کلام گھر میں مردہ حالت میں ملی، خودکشی کا شبہ
