بھارتی وزیر کیلاش وجے ورگیا نے اندور میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز سے بدتمیزی کے واقعے کا الزام خود کھلاڑیوں پر لگا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو بغیر اطلاع باہر نہیں جانا چاہیے تھا اور یہ واقعہ ان کے لیے سبق ہے۔
وزیر نے سیکیورٹی کی ناکامی کو بھی تسلیم کیا، تاہم ان کے بیان پر کانگریس نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے “بی جے پی کی گھٹیا سوچ” قرار دیا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑیوں سے چھیڑ چھاڑ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔
آسٹریلوی ویمن کرکٹرز سے بدتمیزی پر بھارتی وزیر کا متنازع بیان
