ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

پیرس لوور میوزیم میں زیورات کی بڑی چوری، دو مشتبہ افراد گرفتار

پیرس کے مشہور لوور میوزیم سے قیمتی تاریخی زیورات کی چوری کے معاملے میں فرانسیسی پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق ایک ملزم الجزائر فرار ہونے کی کوشش میں ایئرپورٹ سے پکڑا گیا جبکہ دوسرا پیرس کے نواحی علاقے سے گرفتار ہوا۔
گزشتہ ہفتے چار نقاب پوش افراد نے صرف سات منٹ میں 88 ملین یورو مالیت کے زیورات چرا لیے تھے، جن میں نیپولین خاندان کے تاریخی تاج اور ہار شامل تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے چور زیورات کو پگھلا چکے ہوں تاکہ شناخت مشکل بنائی جا سکے۔ واقعے کے بعد لوور انتظامیہ نے قیمتی نوادرات کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔