نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو سری نگر پر غیر قانونی قبضہ کیا، جسے کبھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ 78 سال گزرنے کے باوجود کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ بھارت مسلسل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اسحاق ڈار نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
