راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کی بار بار عدم پیشی پر ان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
عدالت نے نادرا، امیگریشن اور بینک حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت دی ہے، جبکہ ان کی ضمانت دینے والے عمر شریف کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔
جج امجد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ علیمہ خان مختلف جگہوں پر نظر آتی ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔
کیس کی مزید سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
عدالت کا علیمہ خان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم
