ریاض سیزن 2025 کے دوران بولیوارڈ ورلڈ میں نئی آبی مہم ایمازونیا اویکنز کا آغاز ہوگیا، جو دیکھنے والوں کو جنگلات، روشنیوں اور شاندار ایفیکٹس سے بھرپور ایک خیالی دنیا میں لے جاتی ہے۔
یہ منفرد تجربہ ایک کشتی کے سفر سے شروع ہوتا ہے جو کھنڈرات اور غاروں سے گزرتے ہوئے 20 میٹر نیچے پانی میں گر کر سنسنی خیز لمحہ پیدا کرتی ہے۔
تقریباً 10 منٹ طویل یہ تفریحی سواری خاندانوں اور ایڈونچر کے شوقین افراد دونوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے۔
’ایمازونیا اویکنز‘ بولیوارڈ ورلڈ کی تازہ ترین پیشکش ہے، جو 10 اکتوبر سے مئی 2026 تک جاری رہے گی۔
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق، اب تک 135 ممالک سے دو کروڑ سے زائد لوگ ریاض سیزن کا حصہ بن چکے ہیں۔
ریاض سیزن میں ’ایمازونیا اویکنز‘— بولیوارڈ ورلڈ کا نیا تفریحی شاہکار
