اداکارہ حرا مانی اپنی نئی تصاویر کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ فیروزی اور چاندی رنگ کی ساڑھی میں لی گئی ان کی تصاویر وائرل ہوتے ہی صارفین نے سخت تنقید کا اظہار کیا۔ بعض نے ان کے لباس کو غیر مناسب قرار دیا جبکہ کچھ نے ان کے اسٹائل کو بولڈ مگر پُراعتماد قرار دیا۔ حرا مانی حالیہ دنوں میں ڈراموں شرپسند اور ڈائن میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
