ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے امریکی کلب انٹر میامی کے ساتھ نیا تین سالہ معاہدہ کرلیا ہے۔ میسی اب 2028 تک ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ کلب نے تصدیق کی ہے کہ میسی بطور کھلاڑی اپنا سفر جاری رکھیں گے۔ 38 سالہ میسی اس سیزن میں 29 گول کے ساتھ ایم ایل ایس کے نمایاں کھلاڑی رہے۔ وہ 2026 فیفا ورلڈ کپ کے دوران بھی انٹر میامی کے لیے ایکشن میں دکھائی دیں گے، جو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔
