امریکی دباؤ کے بعد اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی پارلیمنٹ کی قرارداد پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے اس اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے انضمام جاری رکھا تو اسے دی جانے والی امداد معطل کی جا سکتی ہے۔
