انگلینڈ میں ریزیڈنٹ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں کمی اور روزگار کے مسائل پر حکومت کے خلاف 14 سے 19 نومبر تک 5 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹرز نے حکومت سے مسلسل مذاکرات کے باوجود مطالبات پورے نہ ہونے پر یہ فیصلہ کیا۔ بی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعدد نئے ڈاکٹرز کو روزگار کے مواقع نہیں مل رہے جبکہ اسپتالوں میں اسٹاف کی کمی کے باعث مریض علاج کے منتظر ہیں۔
