پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
سعودی عرب نے دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے علاقائی امن کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

