مرغن یا فاسٹ فوڈ کھانے کے بعد اکثر لوگ بھاری پن، گیس اور تھکن محسوس کرتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ کیفیت ہاضمے کی سستی اور جسم میں پانی کی کمی کے باعث پیدا ہوتی ہے۔
ماہرین تجویز دیتے ہیں کہ کھانے کے ساتھ کولڈ ڈرنکس کے بجائے زیرہ، سونف یا اجوائن والا پانی پینا مفید ہے، جب کہ ناریل پانی تیزابیت کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
رات کے کھانے میں ہلکی غذائیں کھانے سے نیند بہتر رہتی ہے اور معدہ بوجھل نہیں ہوتا۔
روزانہ کم از کم دو لیٹر پانی اور ادرک یا پودینے کی ہربل چائے کا استعمال ہاضمے کو مضبوط بناتا ہے۔
ماہرین کے مطابق مرغن غذاؤں کو مکمل ترک کرنے کے بجائے ان کا استعمال محدود کرنا ہی صحت مند طرزِ زندگی کی کنجی ہے۔

