پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں دو کشتیوں سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیا۔
کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے مطابق کارروائی کے دوران دو ٹن کرسٹل میتھ، 350 کلو آئس اور 50 کلو کوکین قبضے میں لی گئی، جن کی مالیت تقریباً 97 کروڑ 24 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔
یہ آپریشن سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے تحت پی این ایس یرموک نے انجام دیا، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ اور سعودی رائل نیوی نے پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کو عالمی تعاون کی مثال قرار دیا۔
پاک بحریہ کا بڑا آپریشن، بحیرہ عرب سے اربوں کی منشیات برآمد
