سندھ ہائی کورٹ نے رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے کیس میں ملزم عبید کے ٹو کی عمر قید کی سزا ختم کر دی۔
عدالت نے ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے فیصلہ کالعدم قرار دیا۔
وکیلِ صفائی کے مطابق عبید کے ٹو کا کیس فوجی عدالت میں بھی چل چکا تھا، جبکہ دیگر تمام ملزمان پہلے ہی رہا ہو چکے تھے۔ ملزم 2015 سے جیل میں قید تھا۔
رینجرز اہلکاروں پر حملے کا 27 سال پرانا کیس، عبید کے ٹو بری

