بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے لیجنڈری اداکار اور کامیڈین گوردھن اسرانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اکشے کمار نے ایکس پر لکھا کہ وہ اسرانی جی کی موت کی خبر سن کر افسردہ ہیں۔ صرف ایک ہفتہ قبل وہ فلم حیوان کے سیٹ پر ملے تھے، جہاں اسرانی نے انھیں محبت سے گلے لگایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہیرا پھیری، بھاگم بھاگ، ویلکم اور دیگر فلموں میں ان کے ساتھ کام کرنا ایک یادگار تجربہ رہا۔
اکشے نے مزید کہا کہ اسرانی کا انتقال بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
سینئر اداکار ممبئی کے نیدھی اسپتال میں انتقال کر گئے، ان کی آخری رسومات سانتا کروز کے کریماٹوریم میں ادا کی گئیں۔
اکشے کمار کا سینئر اداکار اسرانی کے انتقال پر افسوس: “ان کا جانا بڑا نقصان ہے

