ذات صلة

جمع

جازان کے ساحل: سردیوں میں آرام اور تفریح کے لیے مثالی مقام

جازان ریجن کے ساحل سردیوں میں خاص طور پر...

العلا کے اولڈ ٹاؤن میں ’ساتھ چلو‘ ثقافتی پروجیکٹ کا آغاز

سعودی خاتون البندری بنت ابراہیم نے العلا کے اولڈ...

2025 میں مداحوں سے بچھڑنے والی پاکستانی شخصیات

سال 2025 پاکستانی شوبز، میڈیا اور ڈیجیٹل دنیا کے...

ہالی ووڈ: میل گبسن اور روزالینڈ راس علیحدہ ہو گئے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان...

محمد نواز: پاکستان میں اسپنرز ٹیسٹ میچز میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے...

اولمپک چیمپئن آریارنے ٹٹمس نے غیر متوقع طور پر سوئمنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی

آسٹریلیا کی معروف تیراک اور چار بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ آریارنے ٹٹمس نے 25 سال کی عمر میں اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔

ٹٹمس نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ ان کی زندگی کا مشکل مگر اطمینان بخش فیصلہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوئمنگ ان کی زندگی کا بڑا حصہ رہی، مگر اب وہ کھیل سے ہٹ کر زندگی کے دوسرے پہلوؤں پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کینسر کے خوف اور ذہنی دباؤ نے ان کے فیصلے کو متاثر کیا۔ یاد رہے کہ پیرس اولمپکس سے قبل ان کی ٹیومر سرجری ہوئی تھی، جہاں انہوں نے 400 میٹر فری اسٹائل میں سونا جیتا اور مسلسل دوسرے اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی 1964 کے بعد پہلی آسٹریلوی سوئمر بنی تھیں۔