لاہور ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ 277 رنز کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم نے 134 رنز پر اپنی 6 وکٹیں گنوا دیں، جبکہ اسے کامیابی کے لیے مزید 143 رنز درکار ہیں۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑی آؤٹ کیے، جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان دوسری اننگز میں صرف 167 رنز بنا سکا، حالانکہ پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل تھی۔ بابر اعظم 42 اور عبداللہ شفیق 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کے متھوسوامی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 269 رنز بنائے تھے، جس میں ٹونی ڈی زورزی نے 104 اور ریکلٹن نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔
