سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ افغانستان سے روزانہ کے تنازعات بھارت کے مفاد میں ہیں، کیونکہ وہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی تلخی سے فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت برداشت کیا لیکن اب حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ ردِعمل ناگزیر ہو گیا ہے۔ خورشید قصوری کے مطابق پاک افغان تنازع کے حل کے لیے قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
