پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی فوجی قیادت کے اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیاسی دباؤ کے تحت من گھڑت پروپیگنڈا شروع کیا ہے، جو ہر انتخابی دور میں دہرایا جاتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اور سیاسی قیادت اب تک معرکہِ حق میں اپنی شکست تسلیم نہیں کر پائی اور بالی ووڈ طرز پر جھوٹے بیانیے بنا رہی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے ہر انچ کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اور کسی بھی جارحیت کا جواب سخت اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا۔
