سعودی عرب کے شہر العلا میں پرنس عبدالمحسن ہسپتال کی طبی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی شہری کی جان بچالی۔
ہلال الاحمر کے اہلکاروں نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے فوری آپریشن کرکے خطرناک بلیڈنگ روک دی۔ کئی گھنٹے طویل آپریشن کے بعد مریض کو آئی سی یو میں رکھا گیا، جہاں اب اس کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔
