شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی اجلاس کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں امریکی قیادت میں تیار کردہ 20 نکاتی امن منصوبے پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جس کا مقصد غزہ میں جاری جنگ بندی کو مستقل امن میں بدلنا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر رہنماؤں نے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے، جسے خطے میں پائیدار امن کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا۔

