سعودی عرب کا کنگ سلمان بن عبدالعزیز نیچرل ریزرو مختلف ممالک سے آنے والے موسمی پرندوں کے لیے ایک قدرتی پناہ گاہ بن چکا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق پرندوں کی نقل مکانی کے عالمی دن کے موقع پر ریزرو انتظامیہ نے ان پرندوں کی ماحولیاتی اہمیت اور ان کے تحفظ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔
یہ ریزرو وادیوں، پہاڑوں اور آبی مقامات پر مشتمل ہے، جہاں پرندوں کو قیام کے لیے موزوں ماحول اور مکمل حفاظت فراہم کی جاتی ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے ان کے فطری مسکن کی نگرانی بھی باقاعدگی سے کی جاتی ہے تاکہ ماحولیاتی توازن برقرار رکھا جا سکے۔

