سعودی محکمۂ موسمیات کے مطابق مملکت کے مختلف علاقے جمعے سے آئندہ ہفتے تک بارشوں کی لپیٹ میں رہیں گے۔
جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ اور نجران میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے امکانات ہیں۔
شہری دفاع نے عوام کو احتیاط برتنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
