ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور جاری ہے۔
ٹیم میں دو فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز شامل کرنے کا امکان ہے۔
ممکنہ کھلاڑیوں میں عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، شاہین آفریدی، نعمان علی اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم دو حصوں میں لاہور پہنچ چکی ہے۔
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی فائنل مرحلے میں
