خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک دہشت گرد 2023 میں پولیس اہلکاروں کے قتل اور حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
کارروائی کے دوران دو کلاشنکوف، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا، جبکہ ان کے چند ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو خطرناک دہشت گرد ہلاک
