ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں ساحلی سیاحت کے لیے ڈیجیٹل گائیڈ متعارف

ریڈ سی اتھارٹی نے سعودی عرب میں ساحلی سیاحت...

عتیقہ اوڈھو: پاکستانی فن پر بھارتی پابندی سیاست کی بنیاد پر ہے

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ بھارتی...

ثناء جاوید کے شوہر سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا تنقید

پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر...

ہربھجن سنگھ کی پیشگوئی: ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنلسٹس

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ...

اسرائیل کے اقدامات نے خود اسے مشکل میں ڈال دیا، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ملنے والی کھلی چھوٹ اب عالمی برادری کے لیے ناقابلِ برداشت بن چکی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیل کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے کئی اتحادی ممالک نے بھی اس کے رویے پر ناپسندیدگی ظاہر کی۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جی سی سی ممالک پر حملہ کر کے اسرائیل نے ریڈ لائن عبور کی اور اپنے لیے مشکلات کھڑی کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمان میں ہمیشہ پُرامن رویہ اپنانا چاہتی ہے اور کسی صوبائی کارڈ کے استعمال کی ضرورت نہیں تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک مؤثر ریلیف اسکیم ہے جسے عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔