پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موٹر وے ایم فائیو پر کارروائی کرتے ہوئے ایک بس سے 4 ہزار کلو مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا جو کراچی کے ہوٹلوں کو سپلائی کیا جانا تھا۔
ترجمان کے مطابق وہاڑی سے کراچی لے جائے جانے والے اس گوشت کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، جب کہ تمام مضرِ صحت گوشت موقع پر تلف کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بہاولنگر میں بھی مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا تھا جو فاسٹ فوڈ پوائنٹس کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔

