اقوام متحدہ میں پاکستان کی بینائی سے محروم سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارت کے الزامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت اب عدم برداشت اور نفرت کے تھیٹر میں بدل چکی ہے، جہاں اسلاموفوبیا کو ادارہ جاتی شکل دی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، سلامتی کونسل کی قراردادیں اس حقیقت کی گواہ ہیں۔ صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام آج بھی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، جبکہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا ہندوتوا نظریہ اقلیتوں کے لیے خوف کی علامت بن چکا ہے، اور جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ پاکستان امن، انصاف اور کشمیری عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔
