ذات صلة

جمع

ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں پاکستانی کھلاڑی شامل نہ ہو سکا

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے ٹی ٹوئنٹی...

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ پر مذاکرات آج سے شروع

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے کے لیے دو روزہ مذاکرات آج اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ سعودی عرب کا 15 رکنی وفد شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں پاکستان پہنچ چکا ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق وفد مختلف وزارتوں اور اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گا، جن میں توانائی، آئی ٹی، زراعت، مالیاتی خدمات، تعمیرات، سیمی کنڈکٹرز اور فوڈ انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوگی۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے گہرے تعلقات اور اقتصادی شراکت کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔