امریکا، جاپان اور سنگاپور کی مشترکہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شادی انسان کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ تحقیق میں تقریباً 5 ہزار افراد کے ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ شادی شدہ افراد غیر شادی شدہ لوگوں کے مقابلے میں زیادہ پُرسکون، خوش اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق شادی شدہ افراد کو خاندانی تعاون اور سماجی قبولیت زیادہ ملتی ہے، جو ان کی خوشی کا باعث بنتی ہے، جبکہ غیر شادی شدہ افراد اکثر تنہائی اور سماجی دباؤ کا سامنا کرتے ہیں۔ محققین نے خبردار کیا کہ خاندانی دباؤ یا تنہائی کا طویل سامنا ذہنی دباؤ یا پچھتاوے کا سبب بن سکتا ہے۔

