آج پاکستان کے تاریخ کے بدترین زلزلے کو 20 سال گزر گئے۔
8 اکتوبر 2005 کو 7.6 شدت کے زلزلے نے آزاد کشمیر، ہزارہ ڈویژن اور خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں تباہی مچا دی تھی۔
اس سانحے میں 80 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں گاؤں ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ ہزاروں اسکول اور اسپتال مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے۔
زلزلے کے بعد ملکی اور بین الاقوامی امدادی ٹیموں نے ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں اہم کردار ادا کیا، مگر اس ہولناک دن کی یادیں آج بھی زندہ ہیں۔
