ہالی ووڈ اداکارہ جینا اورٹیگا نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دیا ہے۔ پیرس میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی ہمت اور استقامت قابلِ تعریف ہے، وہ دنیا کی بے حسی کے باوجود اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔
جینا نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ فلسطینیوں کی آواز مزید طاقتور انداز میں دنیا تک پہنچنی چاہیے۔ یہ پہلی بار نہیں کہ اداکارہ نے فلسطین کے حق میں بات کی ہو—اس سے قبل بھی وہ سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر چکی ہیں۔
