پاکستان کے نوجوان اسکواش پلیئر نور زمان نے نیویارک میں جاری اوپن اسکواش کلاس کے کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کر لی۔ انہوں نے راؤنڈ آف 16 میں فرانس کے عالمی نمبر 20 گریگوئر مارشے کو 3-2 سے شکست دی۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ نور زمان پی ایس اے برانز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔ اب ان کا مقابلہ میکسیکو کے فورتھ سیڈ لیونل گارڈنز سے ہوگا۔ ایونٹ کی انعامی رقم 74 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔
