عالمی ریڈ کراس نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں متاثرہ افراد کو امداد پہنچانے اور بچھڑے خاندانوں کو دوبارہ ملانے کے لیے تیار ہے۔ تنظیم کی صدر مرجانہ اسپولجرچ ایگر کے مطابق غزہ میں محفوظ انداز میں امداد کی تقسیم کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
ریڈ کراس کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اب تک 148 اسرائیلی یرغمالیوں اور 1,193 قیدیوں کی واپسی میں مدد فراہم کی جا چکی ہے۔
