سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ اگر سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی میں ذمہ داری دی جاتی ہے تو یہ مثبت قدم ہوگا۔ ان کے مطابق سرفراز کھلاڑیوں کی خوبیوں اور خامیوں کو بخوبی سمجھتے ہیں اور ایک ایماندار شخصیت ہیں۔
عامر نے میڈیا رپورٹس میں گردش کرنے والی ریٹائرمنٹ واپس لینے کی خبروں کی بھی تردید کی اور کہا کہ یہ وقت نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ آگے بڑھنے کا ہے۔
