کراچی میں ایس آئی یو کی کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم احتشام الدین ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک شخص بھتہ خور گروہ “صمد کاٹھیا وارڈی” سے تعلق رکھتا تھا اور اس کے خلاف 13 سے زائد مقدمات درج تھے۔ مقابلے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

