محکمہ داخلہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے چند علاقوں میں آج صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ اس دوران عوامی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی جبکہ بعض بازار اور مارکیٹیں بھی بند رہیں گی۔ حکام نے بتایا کہ یہ اقدام فورسز کے لاجسٹک سامان کی محفوظ ترسیل کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
