کامیڈین احمد علی بٹ نے مذاقیہ انداز میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی داڑھی کے سفید بال فہد مصطفیٰ کی “نظر” کی وجہ سے آئے۔
اپنے پوڈکاسٹ میں اداکار فیضان شیخ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے احمد علی بٹ نے بتایا کہ فلم جے پی این اے 2 کے دوران فہد نے ان سے پوچھا تھا کہ ابھی تک سفید بال کیوں نہیں آئے؟ اور ایک سال بعد واقعی ان کی داڑھی میں سفید بال نکل آئے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر فہد کو فون کرکے بھی کہا کہ تمہاری نظر کی وجہ سے ایسا ہوا۔ فیضان شیخ نے بھی ہنستے ہوئے اپنا تجربہ شیئر کیا کہ فہد نے میچ کے دوران ان کے سفید بال دیکھ کر خاص خوشی کا اظہار کیا۔
احمد علی بٹ نے مزاحیہ مشورہ دیا کہ فہد مصطفیٰ سے داڑھی کو کم از کم پانچ فٹ دور رکھیں کیونکہ وہ دوسروں کے سفید بال دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔

